QR CodeQR Code

تحریک انصاف کے حکومت سے مذاکرات، ڈرافٹ پر مشاورت جاری

31 Dec 2024 02:27

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حکومت سے مذاکرات میں اسیران کی رہائی اور کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی مذاکرات کا حصہ ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت سے مذاکرات کا معاملہ، تحریک انصاف کی مذاکرات سے متعلق ڈرافٹ پر مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سے مذاکرات میں اسیران کی رہائی اور کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی مذاکرات کا حصہ ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔ بانی پی ٹی آئی کے مذاکرات کے ذریعے رہائی سے انکار کے باعث ڈرافٹ تیار نہ ہوسکا، پی ٹی آئی اسیران کی فہرست سے متعلق کل تک مشاورت کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسیران کی فہرست سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1181514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181514/تحریک-انصاف-کے-حکومت-سے-مذاکرات-ڈرافٹ-پر-مشاورت-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com