QR CodeQR Code

مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، کئی مقامات سے موٹرویز بند

31 Dec 2024 00:55

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیورز دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، کئی مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب کے مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2  کو ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو تک بند کردیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ موٹروے ایم 3 کو سمندری سے فیض پور تک جبکہ موٹروے ایم 4 عبدالحکیم سے ملتان تک شدید دھند کے باعث موٹرویز کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئےبند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات  صبح 10 سے شام 6 بجے تک سفر کریں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیورز دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔


خبر کا کوڈ: 1181498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181498/مختلف-علاقے-شدید-دھند-کی-لپیٹ-میں-ا-گئے-کئی-مقامات-سے-موٹرویز-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com