QR CodeQR Code

کمشنر کراچی کی شہر بھر میں احتجاج اور دھرنے مؤخر کرنے کی اپیل

30 Dec 2024 22:54

کمشنر کراچی نے پاراچنار میں ہونے والے شہادتوں کے بعد شہر قائد میں ہونے والے احتجاج کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ شیخ محمد صادق جعفری، آئی جی پولیس سندھ، تمام ڈی سیز، ایس ایس پیز اور دیگر افسران سے ملاقات کی اور احتجاجی دھرنے کا دورہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ کمشنر کراچی نے شہر میں جاری مجلس وحدت مسلمین کے دھرنوں کو مؤخر کرنے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے پاراچنار کے حوالے سے شہر کے 17 مقامات پر دھرنے دینے والی مذہبی جماعت سے اپیل کی کہ وہ عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے احتجاج و دھرنے موخر کردیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پرامن لوگوں کا شہر ہے جہاں لوگوں نے بہت اذیت اور کربناک ماضی دیکھا ہے، ہمیں اپنے شہر کے لوگوں کو ریلیف دینا ہوگا۔ درایں اثناء کمشنر کراچی کی پاراچنار میں ہونے والے شہادتوں کے بعد شہر قائد میں ہونے والے احتجاج کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ شیخ محمد صادق جعفری، آئی جی پولیس سندھ، تمام ڈی سیز، ایس ایس پیز اور دیگر افسران سے ملاقات کی۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے احتجاجی دھرنے کا دورہ بھی کیا اور اس موقع پر احتجاج کو ختم کرنے کی درخواست کی۔


خبر کا کوڈ: 1181475

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181475/کمشنر-کراچی-کی-شہر-بھر-میں-احتجاج-اور-دھرنے-مؤخر-کرنے-اپیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com