سال 2024، پنجاب حکومت کے تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے شاندار اقدامات
30 Dec 2024 21:07
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کے ہر بچے کو بہترین اور جدید علوم حاصل کرنے کا پورا حق ہے، بچوں کی تعلیم کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دی جائے گی، نظام تعلیم میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں اور بہتری لائیں گے۔
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سال 2024ء کے دوران تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے کئی شاندار اقدامات اٹھائے ہیں۔ صوبائی حکومت کے مطابق رواں سال ہونہار اسکالر شپ، پہلا پبلک اسکول ری آرگنائزیشن، ہائر ایجوکیشن انٹرن شپ منصوبہ، چیف منسٹر اسکول نیوٹریشن، لاہور کنڈرگارٹن اسکول اور ہر تحصیل میں گرلز کالجز کیلے بسیں فراہم کی گئی ہیں۔
بیک ٹو اسکول کمپین، سرکاری اسکولوں میں نئے کلاس رومز، سائنس اور آئی ٹی لیبارٹریز کا قیام چین کی طرز پر ابتدائی کلاسز میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ایجوکیشن کیلئے پلان طلب کیا گیا ہے۔ پنجاب کے پی ایس آر پی اسکولوں میں 5 ہزار نئے کلاس رومز بنانے کا فیصلہ کیا گیا، سرکاری کالجوں میں 7354 کالج ٹیچرز انٹرنز کی بھرتی مکمل کی گئی، ہونہار سکالر شپ کو 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کر دیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے کے ہر بچے کو بہترین اور جدید علوم حاصل کرنے کا پورا حق ہے،ب چوں کی تعلیم کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دی جائے گی، نظام تعلیم میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں اور بہتری لائیں گے۔
خبر کا کوڈ: 1181455