خیبر پختونخوا، میدانی علاقوں کے سکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں
30 Dec 2024 20:28
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں 6 جنوری تک اسکول بند رہیں گے، یاد رہے اس سے قبل خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں بڑھا دی گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں 6 جنوری تک اسکول بند رہیں گے، یاد رہے اس سے قبل خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا میں سردی کی شدید لہر جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے جب کہ بالائی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے۔ میدانی علاقوں نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی، ڈیرہ اسماعیل خان میں رات اور صبح کے وقت شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ: 1181450