QR CodeQR Code

عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا ہے، جے یو آئی کوئٹہ

30 Dec 2024 20:21

اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی کوئٹہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماء جھوٹ بول کر عوام کو ورغلا رہے ہیں۔ عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے ترجمان نے پیپلز پارٹی کے رہنماء علی مدد جتک کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی مدد جتک کو دوسرا کلمہ تک نہیں آتا ہے۔ انہوں نے جمعیت علما اسلام اور علماء کے خلاف زبان درازی کرکے ہماری دل آزاری کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماء جھوٹ بول کر عوام کو ورغلا رہے ہیں۔ عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانج جنوری کو پی بی 45 کوئٹہ کے عوام ووٹ ڈالنے کے لئے نکلے اور فارم 47 کے ذریعے آنے والے پیراشوٹر اور بے ایمانوں کو مسترد کرکے فارم 45 کے حقیقی نمائندوں کو سامنے لائے، تاکہ عوام سکھ کا سانس لے۔ چور چوری سے جاتا ہے، لیکن ہیرا پیری سے کبھی نہیں جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1181447

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181447/عوام-نے-پیپلز-پارٹی-کو-مسترد-کر-دیا-ہے-جے-یو-آئی-کوئٹہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com