QR CodeQR Code

شام پر قابض ٹولے کے وزیر خارجہ کی پہلی منزل سعودی عرب

30 Dec 2024 19:46

اپنے ایک ٹویٹ میں اسعد الشیبانی کا کہنا تھا کہ ہم تمام شعبوں میں اپنے سعودی بھائیوں کیساتھ اسٹریٹجک تعلقات بنانا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دمشق پر قابض ٹولے کے وزیر خارجہ "اسعد الشیبانی" نے آج دوپہر کو سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے سعودی وزیر خارجہ "فیصل بن فرحان" کی جانب سے دورہ ریاض کی باضابطہ دعوت موصول ہوئی ہے۔ میں نہایت خوشی سے اس دعوت کو قبول کرتا ہوں۔ مجھے اپنے پہلے سرکاری دورے پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔ اسعد الشیبانی نے کہا کہ ہم تمام شعبوں میں اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات بنانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسعد الشیبانی اس مقدمے کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کریں گے جب گزشتہ روز باغیوں کے ٹولے کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" نے العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، شام میں استحکام چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے پاس ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار بھی کیا کہ ریاض نے دمشق کے لئے جو کچھ بھی کیا ہمیں اس پر فخر ہے۔ یہ ملک شام کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 1181444

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181444/شام-پر-قابض-ٹولے-کے-وزیر-خارجہ-کی-پہلی-منزل-سعودی-عرب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com