QR CodeQR Code

حکومتیں بروقت اقدامات اٹھاتیں تو دھرنے نہ ہوتے، اسداللہ بھٹو

پاراچنار کے بند راستوں کو کھولا و محفوظ بنایا جائے، ملی یکجہتی کونسل کا مطالبہ

30 Dec 2024 19:55

اپنے ایک بیان میں اسداللہ بھٹو نے کہا کہ اتنے بڑے عرصے سے آمدورفت کے راستے بند اور کئی انسانی جانوں سمیت ایک سو سے زائد بچوں کی اموات حکومتی ناکامی اور بے حسی کی انتہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر و سابق ایم این اسداللہ بھٹو نے پاراچنار کی کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی بے حسی اور ملک میں اشتعال انگیز ماحول سے ظاہر ہو رہا ہے کہ نادیدہ قوتیں ایک بار پھر ملک میں فرقہ وارانہ فسادات بڑھکانے کی سازشیں کر رہی ہیںم ملی یکجہتی کونسل، دینی جماعتیں اور محب وطن عوام ایسی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حکومت پاراچنار مسئلے کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرے، ڈھائی ماہ سے بند راستوں کو کھولا اور اسے محفوظ بنایا جائے، خوراک ادویات سمیت ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اپنے ایک بیان میں اسداللہ بھٹو نے کہا کہ اتنے بڑے عرصے سے آمدورفت کے راستے بند اور کئی انسانی جانوں سمیت ایک سو سے زائد بچوں کی اموات حکومتی ناکامی اور بے حسی کی انتہا ہے۔

اسداللہ بھٹو نے کہا کہ پارا چنار کوئی علاقہ غیر نہیں اسی ملک کا حصہ ہے، وہاں پر قیام امن اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اقدامات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی و صوبائی حکومتیں پولیس تھانوں کی طرح حدود کے چکر میں پڑنے کی بجائے بروقت اقدامات اٹھاتیں، تو کوئی انسانی المیہ جنم لیتا اور نہ ہی کراچی سمیت پورے ملک میں دھرنے ہوتے، ایک علاقے کے مسئلے کو پورے ملک کا مسئلہ بنانا کہاں کی دانشمندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار سانحہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے، یہ کیشدگی دو قبائل کے درمیان زمین کے مسئلے پر ہے، جس کو مقامی گرینڈ جرگہ کے ذریعے حل کروانا وفاقی و صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1181443

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181443/پاراچنار-کے-بند-راستوں-کو-کھولا-محفوظ-بنایا-جائے-ملی-یکجہتی-کونسل-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com