اسرائیل کمال عدوان ہسپتال کو دوبارہ کھولنے کی اجازت نہیں دے گا، میڈیا رپورٹ
30 Dec 2024 18:37
واضح رہے کہ 2 روز قبل اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ میں قائم آخری ہسپتال کمال عدوان میں دھاوا بولنے کے بعد اسے آگ لگا دی تھی۔ اسرائیلی فوج نے ہسپتال پر دھاوا بولنے کے بعدمریضوں اور عملے کو انخلا کا حکم دیا تھا۔
اسلام ٹائمز۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل 2 روز قبل تباہ کیے گئے غزہ کے آخری فعال ہسپتال کمال ادوان ہسپتال کو دوبارہ کھولنے کی اجازت نہیں دے گا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی نیوز آؤٹ لیٹ ہارٹز نے اسرائیلی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے وہ شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کو دوبارہ فعال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ صہیونی فوج نے شواہد فراہم کیے بغیر دعویٰ کیا کہ اس نے کمال عدوان ہسپتال جو کہ حماس کا ایک کمانڈ سینٹر تھا، اس پر چھاپہ مارنے اور اسے صاف کرنے سے قبل کئی دن تک اس کا محاصرہ کیا اور پھر اس پر کارروائی کی۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ میں قائم آخری ہسپتال کمال عدوان میں دھاوا بولنے کے بعد اسے آگ لگا دی تھی۔ اسرائیلی فوج نے ہسپتال پر دھاوا بولنے کے بعدمریضوں اور عملے کو انخلا کا حکم دیا تھا، غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال کی عمارت اور اس کو بجلی فراہم کرنے والے تمام جنریٹرز کو آگ لگا دی۔
خبر کا کوڈ: 1181428