عمران خان کو بطور وزیر اعظم ملنے والے تحائف کی فہرست عدالت میں پیش
30 Dec 2024 18:10
بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ پر جزوی جرح کی جو آئندہ سماعت پر مکمل کی جائے گی، اسی طرح آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر بھی گواہ پر جرح کریں گے۔
اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بطور وزیراعظم ملنے والے 100 سے زائد تحائف کی فہرست عدالت میں پیش کر دی گئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ اجمند نے کیس کی سماعت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت کے رو برو پیش ہوئے، بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور فیصل چودھری بھی سماعت کے موقع پر عدالت میں موجود تھے۔ سماعت کے دوران کیبنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر بنیامین کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 1181423