QR CodeQR Code

وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کا مدارس رجسٹریشن ایکٹ کا خیر مقدم

30 Dec 2024 15:33

خط میں کہا گیا صدر مملکت نے 18ہزار 6 سو سے زائد مدارس کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کرکے انہیں آئینی و قانونی تحفظ فراہم کر دیا ہے، امید ہے جلد ہی یہ ایکٹ کی صورت میں دونوں ایوانوں سے منظور کرایا جائے گا، مدارس کی بہتری کیلئے حکومت کے اقدام قابل تحسین ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی محمد کریم خاں نے اہلسنت کے 500 سو سے زائد علماء و مشائخ اور مفتیان کرام کے دستخطوں کیساتھ صدر پاکستان آصف علی زرداری کو خصوصی خط ارسال کیا ہے۔ خط میں مدارس رجسڑیشن ترمیمی آرڈیننس کے ملک میں نفاذ کا خیر مقدم کرتے ہوئے معاملے کو خوش اسلوبی اور جرات مندی سے حل کروانے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے 23 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچا لیا ہے، صدر مملکت نے مدارس کیخلاف ہونیوالی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مدارس کی ترقی، آزادی اور خودمختاری میں رکاوٹیں ڈالنے والے نامراد ہو گئے ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلیک میل نہ ہوکر جرات مندی کا مظاہرہ کیا ہے، علوم اسلامیہ کے لاکھوں طلبہ و طالبات صدر مملکت کے ممنون و مشکور ہیں۔ خط میں کہا گیا صدر مملکت نے 18ہزار 6 سو سے زائد مدارس کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کرکے انہیں آئینی و قانونی تحفظ فراہم کر دیا ہے، امید ہے جلد ہی یہ ایکٹ کی صورت میں دونوں ایوانوں سے منظور کرایا جائے گا، مدارس کی بہتری کیلئے حکومت کے اقدام قابل تحسین ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1181397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181397/وفاق-المدارس-الاسلامیہ-الرضویہ-کا-مدارس-رجسٹریشن-ایکٹ-خیر-مقدم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com