QR CodeQR Code

آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے اسسٹنٹ کنٹرولر اشتیاق میمن گھر میں مردہ پائے گئے

29 Dec 2024 23:54

ہسپتال ذرائع کے مطابق آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے اسسٹنٹ کنٹرولر کی دونوں بہنوں کی حالت بھی تشویشناک ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تینوں بہن بھائیوں نے کوئی زہریلی چیز کھائی ہے۔ رشتہ داروں کے مطابق تینوں بھائی بہن گھر میں اکیلے رہتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے اسسٹنٹ کنٹرولر اشتیاق میمن گھر میں مردہ پائے گئے۔ متوفی اشیاق میمن کی دو بہنیں بھی گھر میں بے ہوشی کی حالت میں ملیں، اشتیاق میمن کے رشتے داروں نے مسلسل فون اٹینڈ نہ ہونے پر گھر کا دروازہ توڑا، ہسپتال ذرائع کے مطابق اشتیاق میمن کی دونوں بہنوں کی حالت بھی تشویشناک ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تینوں بہن بھائیوں نے کوئی زہریلی چیز کھائی ہے۔ رشتہ داروں کے مطابق تینوں بھائی بہن گھر میں اکیلے رہتے تھے، سول ہسپتال سکھر میں متوفی اشتیاق میمن کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، تاحال ہسپتال سے پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں مل سکی ہے۔ ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملی ہے جانچ پڑتال کررہے ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی۔


خبر کا کوڈ: 1181275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181275/آئی-بی-اے-یونیورسٹی-سکھر-کے-اسسٹنٹ-کنٹرولر-اشتیاق-میمن-گھر-میں-مردہ-پائے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com