ایران اور چین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور
29 Dec 2024 22:57
چین کے دورے پر گئے ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے اسٹریٹجک تعلقات میں توسیع و استحکام اور معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، انرجی، نقل و حمل کے شعبوں میں باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورت حال نیز جامع تعاون معاہدے کے تناظر میں باہمی تعلقات میں مزید توسیع کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ عراقچی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران چین کے ساتھ تعاون کے بے پناہ گنجائشوں سے استفادہ کا کوئی موقع گنوانا نہيں ہے اور تہران 25 سالہ منصوبے کو مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کی توسیع کی مضبوط بنیاد سمجھتا ہے۔ چین کے دورے پر گئے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات و گفتگو کی ہے۔ اس ملاقات میں فریقین نے دونوں ملکوں کے اسٹریٹجک تعلقات میں توسیع و استحکام کے دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے عزم زور دیا اور معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، انرجی، نقل و حمل کے شعبوں میں باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورت حال نیز جامع تعاون معاہدے کے تناظر میں باہمی تعلقات میں مزید توسیع کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ نے ایران و چین کے تعلقات کی قدیم تاریخ و استحکام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران چین کے ساتھ تعاون کی بے پناہ گنجائشوں سے استفادہ کا کوئی موقع گنوانا نہيں اور 25 سالہ منصوبے کو مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کی توسیع کی مضبوط بنیاد سمجھتا ہے۔ اس ملاقات میں چین کے وزیر خارجہ نے بھی مغربی ایشیا کی ایک سرگرم و اہم طاقت کے عنوان سے اسلامی جمہوریہ ایران کی اہم پوزیشن اور اس کی قدرتی، جغرافیائی و افرادی توانائیوں کا ذکر کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے باہمی تعلقات میں زيادہ سے زیادہ توسیع کے چین کے راہنماؤں کے عزم پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1181266