QR CodeQR Code

ایران کے دشمن بہت ہیں، لیکن ملک کی ترقی کی رفتار کو کوئی کم نہیں کر سکا, جنرل فدوی

29 Dec 2024 22:28

پاسداران انقلاب اسلامی فوج کے ڈپٹی کمانڈر نے اتوار کے روز امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے اردہال میں ایک پروگرام میں کہا کہ ایران کے سپوتوں نے اس ملک کی طاقت کو بڑھانے میں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا اور آج اسلامی جمہوریہ ایران تمام میدانوں میں طاقتور ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاسداران انقلاب اسلامی فوج کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کامیابی کے پہلے دن سے ایک دن کے لیے بھی رکا نہیں ہے اور انقلاب کی پیشرفت کی ٹرین تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ پاسداران انقلاب اسلامی فوج کے ڈپٹی کمانڈر جنرل علی فدوی نے اتوار کے روز امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے اردہال میں ایک پروگرام میں کہا کہ ایران کے سپوتوں نے اس ملک کی طاقت کو بڑھانے میں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا اور آج اسلامی جمہوریہ ایران تمام میدانوں میں طاقتور ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک پہلے سے کئي گنا زیادہ مضبوط ہو چکا ہے، حالانکہ انقلاب کے پہلے عشرے کے مقابلے میں آج  ملک کے خلاف دشمن بہت زیادہ ہیں لیکن چونکہ ہم نے اپنے فرائض پر عمل کیا اس لئے ہم مضبوط ہیں۔

پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ ہم نے جو کچھ حاصل کیا ہے اسے بتا نہيں سکتے کیونکہ اس سے دشمن کو بھی پتہ چل جائے گا۔جنرل فدوی نے کہا کہ سن 2022ء میں انہوں نے اسلامی نظام کے خلاف مشترکہ جنگ شروع کی اور سوچا کہ اس قسم کی جنگ میں وہ جیت جائیں گے لیکن وہ یہ نہیں سمجھتے تھے کہ ایرانی قوم کی بصیرت سے ان کے تمام منصوبوں پر پانی پھر گیا۔


خبر کا کوڈ: 1181259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181259/ایران-کے-دشمن-بہت-ہیں-لیکن-ملک-کی-ترقی-رفتار-کو-کوئی-کم-نہیں-کر-سکا-جنرل-فدوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com