QR CodeQR Code

کوئٹہ، جماعت اسلامی کیجانب سے قومی مشاورتی جرگے کا انعقاد

29 Dec 2024 22:15

قومی جرگے کی تقریب میں مختلف سیاسی و قبائلی رہنماؤں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان کے مسائل پر گفتگو کرنے، مشکلات کو اجاگر اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے بلوچ اور پشتون قبائل کا قومی جرگہ منعقدہ کیا گیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمان، پارٹی کے عہدیداران، مختلف سیاسی و قبائلی رہنماؤں اور سماجی شخصیات نے قومی جرگے کی تقریب میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر و رکن اسمبلی ہدایت الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان شروع ہی سے سلگ رہا ہے۔ بلوچستان کے دکھوں کا مداوا کسی نے نہیں کیا۔ لاشیں اٹھا اٹھا کر صوبے کے عوام تھک چکے ہیں۔ لوگ آج بھی لاشیں سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ تربت، قلات اور دیگر علاقوں کے لوگ آج بھی حقوق مانگ رہے ہیں۔ بلوچستان ہم سب کا ہے، اس پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ بلوچستان کے سلگتے مسائل اور انکے حل کے لیے قبائلی مشاورت ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1181258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181258/کوئٹہ-جماعت-اسلامی-کیجانب-سے-قومی-مشاورتی-جرگے-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com