QR CodeQR Code

غزہ جنگ بندی مذاکرات، حماس کے وفد کی قطری حکام سے ملاقات

29 Dec 2024 21:40

قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے وفد کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے وفد کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ الثانی نے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحییہ کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات سے متعلق پیش رفت کے ساتھ ساتھ پائیدار جامع جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان قطر اور مصر کی ثالثی میں قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1181253

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181253/غزہ-جنگ-بندی-مذاکرات-حماس-کے-وفد-کی-قطری-حکام-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com