QR Code
سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل کے نکات سامنے آگئے
29 Dec 2024 19:16
سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل کے متن کے مطابق جن دینی مدارس کے ایک سے زیادہ کیمپس ہیں انہیں صرف ایک رجسٹریشن کی ضرورت ہے، ہر دینی مدرسہ اپنی سرگرمیوں کی سالانہ رپورٹ رجسٹرار کو جمع کروائے گا۔
اسلام ٹائمز۔ سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل کے نکات سامنے آ گئے۔سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل کے مطابق جو مدارس سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل کے نفاذ سے پہلے قائم ہوئے وہ 6 ماہ میں رجسٹریشن کروائیں، جو دینی مدارس اس بل کے بعد قائم ہوئے وہ ایک سال میں رجسٹریشن کروائیں۔ بل کے متن کے مطابق جن دینی مدارس کے ایک سے زیادہ کیمپس ہیں انہیں صرف ایک رجسٹریشن کی ضرورت ہے، ہر دینی مدرسہ اپنی سرگرمیوں کی سالانہ رپورٹ رجسٹرار کو جمع کروائے گا۔سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل کے مطابق ہر مدرسہ اپنے حسابات کا آڈٹ کروا کے آڈٹ رپورٹ رجسٹرار کے پاس جمع کروائے گا، کوئی بھی مدرسہ شدت پسندی، مذہبی منافرت پر مبنی مواد شائع کرے گا نہ پڑھائے گا۔
خبر کا کوڈ: 1181227
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com