QR CodeQR Code

9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو بھی کٹہرے میں لانا ہوگا

سول نافرمانی کی باتیں بہت پرانی، ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافہ ہوا، حنیف عباسی

29 Dec 2024 18:54

راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، ابسلوٹلی ناٹ کہنے والے اب امریکا کے پاؤں پڑ رہے ہیں، یہ کہا کرتے تھے "ہم کوئی غلام ہیں"۔


اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ نون حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی باتیں بہت پرانی ہیں، آئی ایم ایف کو بھی خطوط لکھے گئے تھے، حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت گامزن ہے، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ (ن) حنیف عباسی نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، ابسلوٹلی ناٹ کہنے والے اب امریکا کے پاؤں پڑ رہے ہیں، یہ کہا کرتے تھے "ہم کوئی غلام ہیں"۔

حنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 3 بار اسلام آباد پر حملے کیے، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو بھی کٹہرے میں لانا ہوگا، 9 مئی، 26 نومبر کے منصوبہ ساز کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں سے پریس کانفرنس کروائی گئی ان کو بھی کٹہرے میں لایا جائے، پختون کارڈ کھیلنے کی کوشش کی گئی، پاکستان کیخلاف سازشوں کو مل کر ناکام بنانا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1181225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181225/سول-نافرمانی-کی-باتیں-بہت-پرانی-ترسیلات-زرمیں-ریکارڈ-اضافہ-ہوا-حنیف-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com