QR CodeQR Code

9 مئی یا کسی سازش کے تحت مجرمانہ عمل کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، مصدق ملک

29 Dec 2024 19:25

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ڈائیلاگ میں ہی ہے، گفتگو شروع ہوگی تو کوئی راستہ نکلے گا، بات چیت کا شروع ہونا خوش آئند ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ آپ ملک کے خلاف باتیں کرو گے تو کوئی تو آپ سے پوچھے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ڈائیلاگ میں ہی ہے، گفتگو شروع ہوگی تو کوئی راستہ نکلے گا، بات چیت کا شروع ہونا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو پہلے بھی مذاکرات کیلئے تیار تھے، ہم پر تنقید کریں لیکن ملک کے حوالے سے تو تعمیری بات کریں، 9مئی یا کسی سازش کے تحت مجرمانہ عمل کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔ مصدق ملک نے کہا کہ کوئی ثابت کردے کہ سیاسی کیس ہیں تو اس پر بات ہوسکتی ہے، شواہد سامنے آگئے ہیں، فردِ جرم ہوگئی، اب سزائیں بھی ہو رہی ہیں۔ مصدق ملک نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں سوئی گیس کی فراہمی بہتر ہے، صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہتی ہے، کہیں کہیں گیس پریشر میں کمی ضرور ہے جس پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1181223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181223/9-مئی-یا-کسی-سازش-کے-تحت-مجرمانہ-عمل-کا-مذاکرات-سے-کوئی-تعلق-نہیں-مصدق-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com