QR CodeQR Code

یمنی ایئرپورٹ پر اسرائیل کا "خطرناک" حملہ، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے زبانی

29 Dec 2024 18:42

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے یمنی دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز حملے سے متعلق ویڈیو کلپ جاری کرتے ہوئے اسے عام شہریوں کیلئے "انتہائی خطرناک" قرار دیا ہے


اسلام ٹائمز۔ "ہمیں ایک انتہائی خطرناک حملے کا سامنا کرنا پڑا" یہ الفاظ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم  کے ہیں جنہوں نے صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر غاصب اسرائیلی رژیم کے حالیہ حملے کے بارے اپنے پیغام میں اسے "عام شہریوں کے لئے انتہائی خطرناک" قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے صیہونی حملے کے بارے لکھا کہ میں اپنے تمام دوستوں، ساتھیوں اور ہر ایک کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے گذشتہ دنوں میری کامیابی کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ٹیڈروس اذانوم نے لکھا کہ میں خاص طور پر اپنے ان ساتھیوں اور ہوائی اڈے کے عملے کا شکریہ گزار ہوں کہ جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر میری حفاظت کی!

اپنے پیغام میں ٹیڈروس اذانوم نے اس وقوعے سے متعلق ویڈیو کلپ منسلک کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں ایک انتہائی خطرناک حملے کا سامنا کرنا پڑا، لیکن میں اور میرے تمام ساتھی اب محفوظ ہیں جبکہ ہم نے اپنے زخمی ساتھی کو کامیابی کے ساتھ (اردنی دارالحکومت) عمان پہنچا دیا ہے اور اس کی حالت اب مستحکم ہے۔ اپنے پیغام کے آخر میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مزید لکھا کہ میرا دل اگلے مورچوں پر موجود اپنے ساتھیوں اور عام شہریوں کے لئے پریشان ہے کہ جو ہر روز اس طرح کے خطرے کا سامنا کرتے ہیں۔


-


خبر کا کوڈ: 1181219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181219/یمنی-ایئرپورٹ-پر-اسرائیل-کا-خطرناک-حملہ-عالمی-ادارہ-صحت-کے-سربراہ-زبانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com