QR CodeQR Code

پاراچنار معاملے پر سندھ میں سیاست کرنا ناانصافی ہے، شازیہ مری

29 Dec 2024 18:15

کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران پی پی ترجمان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاراچنار کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے لیکن شہر میں جگہ جگہ دھرنے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ترجمان شازی مری نے کہا ہے کہ پاراچنار معاملے پر سندھ میں سیاست کرنا ناانصافی ہے۔ کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاراچنار کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے لیکن شہر میں جگہ جگہ دھرنے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے سندھ کے بجائے خیبر پختونخوا میں ہونے چاہئیں، پاراچنار کے معاملے پر سندھ میں سیاست کرنا اور لوگوں کو تکلیف دینا ناانصافی ہے۔ پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا ہے تو خیبر پختونخوا میں کریں، وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور کے باہر دھرنا دیں، وہاں زور لگائیں۔


خبر کا کوڈ: 1181212

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181212/پاراچنار-معاملے-پر-سندھ-میں-سیاست-کرنا-ناانصافی-ہے-شازیہ-مری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com