QR CodeQR Code

پاکستان اور سعودیہ کے درمیان قرآن پاک کی اشاعت و ترجمےکا معاہدہ طے

28 Dec 2024 22:02

سعودی وزارت اسلامی امور کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ( ٹوئٹر) جاری بیان کے مطابق اس موقع پر سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیزآل شیخ بھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک مبلغین،  اماموں کی تربیت اور مساجد کی تعمیر میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی وزارت اسلامی امور اور پاکستانی وزارت مذہبی امور کے درمیان  قرآن پاک کی اشاعت و ترجمے سے متعلق معاہدہ طے پا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  سعودی وزارت اسلامی امور اور پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے درمیان قرآن پاک کی اشاعت، ترجمے اور دیگر امور  پر تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے گئے ہیں۔ سعودی وزارت اسلامی امور کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ( ٹوئٹر) جاری بیان کے مطابق اس موقع پر سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیزآل شیخ بھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک مبلغین،  اماموں کی تربیت اور مساجد کی تعمیر میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1181070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181070/پاکستان-اور-سعودیہ-کے-درمیان-قرا-ن-پاک-کی-اشاعت-ترجمےکا-معاہدہ-طے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com