0
Saturday 28 Dec 2024 21:38

(ن) لیگ کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں کہ وہ یکطرفہ فیصلے کرے، بلاول زرداری

(ن) لیگ کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں کہ وہ یکطرفہ فیصلے کرے، بلاول زرداری
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو کامیابی کے ساتھ حکومت کرنی ہے تو اسے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے ہوں گے، وہ سمجھتی ہے ان کے پاس دو تہائی اکثریت ہے اور انہیں کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں۔ لاڑکانہ میں خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری ںے کہا کہ پانی ہر کسی کا بنیاد حق ہے، وفاق کی جانب سے صوبوں کو ان کا حق ملنا چاہیے، ہم نے معاہدے کے تحت (ن) لیگ کے وزیراعظم کو ووٹ دیا، امید ہے ہماری شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ سے طے ہوا تھا کہ صوبوں کا پی ایس ڈی پی مل کر بنائیں گے، مگر چھوٹے صوبوں کے ساتھ وفاق کا رویہ اچھا نہیں، ہم سے وعدہ کیا گیا کہ سندھ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز دیئے جائیں گے۔

بلاول زرداری ںے کہا کہ (ن) لیگ سمجھتی ہے ان کے پاس دو تہائی اکثریت ہے اور انہیں پوچھنے کی ضرورت نہیں، (ن) لیگ کے پاس اتنی اکثریت نہیں کہ وہ یک طرفہ متنازع فیصلے کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہریں نکالنے کا فیصلہ بھی کالاباغ ڈیم کی طرح یک طرفہ فیصلہ ہے، اس کے خلاف احتجاج کا آغاز سندھ سے نہیں کے پی سے ہوا تھا، ہم نے اس متنازع فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہونے دیا، (ن) لیگ کو کامیابی کے ساتھ حکومت کرنی ہے، تو اسے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1181061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش