QR CodeQR Code

عمران خان، نواز شریف اور زرداری مذاکرات کریں تو زیادہ بہتر ہوگا، رانا ثناءاللہ

28 Dec 2024 17:43

لاہور میں تقریب سے خطاب میں لیگی رہنما نے کہا کہ، کہا جا رہا ہے پی ٹی آئی کیخلاف جھوٹے مقدمات بنوائے گئے، مقدمات تو ہمارے خلاف بھی جھوٹے تھے، اگر اپنا آج کا سچ منوانا ہے تو ہمارا کل کا سچ بھی تسلیم کرو، کم از کم اظہار افسوس ہی کر دو، 40 سالہ سیاست بحران کا نچوڑ یہ ہے کہ سرجوڑ کر بیٹھے بغیر بحران سے نہیں نکل سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور آصف علی زرداری مذاکرات کیلئے بیٹھ جائیں تو زیادہ بہتر ہو گا۔ لاہور میں خواجہ محمد رفیق کی برسی پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو مذاکرات پر بیٹھنے سے پہلے غلطیوں اور کوتاہیوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ 73ء کے آئین کے بعد میثاقِ جمہوریت ایک مقدس دستاویز ہے، میثاقِ جمہوریت سے پہلے ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے غلطیوں کا اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے پی ٹی آئی کیخلاف جھوٹے مقدمات بنوائے گئے، مقدمات تو ہمارے خلاف بھی جھوٹے تھے، اگر اپنا آج کا سچ منوانا ہے تو ہمارا کل کا سچ بھی تسلیم کرو، کم از کم اظہار افسوس ہی کر دو۔ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 40 سالہ سیاست بحران کا نچوڑ یہ ہے کہ سرجوڑ کر بیٹھے بغیر بحران سے نہیں نکل سکتے، مذاکراتی کمیٹی کے ارکان صرف اداکار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1181024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181024/عمران-خان-نواز-شریف-اور-زرداری-مذاکرات-کریں-زیادہ-بہتر-ہوگا-رانا-ثناءاللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com