QR CodeQR Code

ن لیگ اور تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، سید حسن مرتضیٰ

28 Dec 2024 15:33

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کل ہمارے کارکنان نے اپنی قیادت کو گڑھی خدا بخش میں خراج عقیدت پیش کیا، چیئرمین بلاول بھٹو نے واضح کر دیا ہے کہ ملک میں کوئی آدمی نشانہ نہیں، نشانہ صرف ہمارا ایٹمی پروگرام ہے، جن قوتوں نے ایٹمی پروگرام کو رول بیک کا کہا تھا آج پھر وہی قوتیں کوششیں کر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ن لیگ اور تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی سید حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سیاست ن لیگ ہمارے خلاف کرتی تھی، آج وہی سیاست ن لیگ اور تحریک انصاف ایک دوسرے کیخلاف کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا اس وقت ہی پتا چلے گا جب کسی نتیجے پر پہنچے گا، بانی پی ٹی آئی کا پتا ہی نہیں چلتا کہ وہ کیا چاہتے ہیں، اب تو ان پر پریشر ہے تو وہ مذاکرات کا کہہ رہے ہیں، ان کا اپنا پتا نہیں چلتا وہ کہاں کھڑے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کل ہمارے کارکنان نے اپنی قیادت کو گڑھی خدا بخش میں خراج عقیدت پیش کیا، چیئرمین بلاول بھٹو نے واضح کر دیا ہے کہ ملک میں کوئی آدمی نشانہ نہیں، نشانہ صرف ہمارا ایٹمی پروگرام ہے، جن قوتوں نے ایٹمی پروگرام کو رول بیک کا کہا تھا آج پھر وہی قوتیں کوششیں کر رہی ہیں۔ سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ہم نے کسی ایسے فتنے کو پنپنے نہیں دینا جو اس ملک کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کیخلاف ہو، جن لوگوں نے ایٹمی پروگرام پر حملے کئے سب کیخلاف غداری کے مقدمات ہونے چاہئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ان چیزوں کا تحفظ کرے گی، ہم جدوجہد کریں گے، اس ملک کو ہمیشہ ترجیحات پر رکھیں گے، ملک ہے تو ہم ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 1181015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181015/ن-لیگ-اور-تحریک-انصاف-ایک-ہی-سکے-کے-دو-رخ-ہیں-سید-حسن-مرتضی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com