QR CodeQR Code

فتح یمنیوں کی ہی ہو گی، میجر جنرل سلامی کا اعلان

28 Dec 2024 14:05

عرب میڈیا کیساتھ گفتگو میں ایرانی انقلابی گارڈز سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے یمنی عوام کیجانب سے جاری فلسطین کے دفاع پر تبصرہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمنی مستقبل میں بھی اسی طرح سے جیتیں گے جیسا کہ وہ ماضی میں باعزت طریقے سے میدان میں ڈٹے رہے ہیں!


اسلام ٹائمز۔ ایرانی انقلابی گارڈز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے اعلان کیا ہے کہ حقیقی فتح یمنیوں کی ہی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق عرب چینل المسیرہ کے ساتھ گفتگو میں میجر جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ یمنی آج تک عزت و وقار کے ساتھ میدان میں ڈٹے رہے ہیں اور خدا کے فضل سے وہ مستحکم رہیں گے اور فتح ان ہی کی ہو گی۔ کمانڈر انچیف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے تاکید کی کہ مزاحمت کمزور نہیں ہوئی اور آج سب دیکھ سکتے ہیں کہ یمنی کس طرح سے فلسطین کے دفاع سرفہرست ہیں جبکہ یمنی عوام بھی ہر جمعے روز غزہ کی حمایت میں ملین مارچوں کا اہتمام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کے دفاع میں غاصب و سفاک صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں کو اپنے پیشرفتہ میزائلوں و ڈرون طیاروں کے ساتھ نشانہ بنانے کے جواب میں غاصب صیہونی رژیم نے حالیہ دنوں میں یمنی شہری تنصیبات پر متعدد حملے کئے ہیں جن پر یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں واقع غاصب و سفاک صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں کے خلاف یمنی میزائل و ڈرون آپریشن انتہائی کامیاب ہیں اور داغے کے تمام میزائلوں و ڈرون طیاروں نے اپنے اہداف حاصل کئے ہیں۔ یمنی مسلح افواج نے یہ اعلان بھی کر رکھا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے اہم اہداف کے خلاف مزاحمتی آپریشن جاری رہیں گے اور غزہ میں جنگ بندی و غزہ کے غیر انسانی محاصرے کے خاتمے سے قبل کوئی طاقت ان آپریشنز کو روک نہیں سکتی!


خبر کا کوڈ: 1181000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181000/فتح-یمنیوں-کی-ہی-ہو-گی-میجر-جنرل-سلامی-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com