مہاجرین اتحاد فورم کے وفد کی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر آمد
28 Dec 2024 12:54
ذرائع کے مطابق اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری تحریک آزادی اور 1989ء کے جموں و کشمیر کے مہاجرین کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیر پنجال فریڈم موﺅمنٹ اور مہاجرین اتحاد فورم میرپور، کوٹلی اور باغ کے ایک وفد نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ اسلام آباد دفتر کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر کنوینر حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ غلام محمد صفی کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری تحریک آزادی اور 1989ء کے جموں و کشمیر کے مہاجرین کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں حریت رہنما مرحوم عبدالمجید ملک کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور تحریک آزادی میں گران قدر خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس سے غلام محمد صفی، محمد فاروق رحمانی، پرویز احمد ایڈووکیٹ، قاضی عمران، راجہ شاہین، اعجاز رحمانی، سید گلشن اقبال، سردار حاجی عارف، خواجہ ایاز، ظہیر جرال، ماسٹر ریاض، عبدالغنی لون، چوہدری مختار اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مہاجرین نمائندگان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی ہر کال پر لبیک کہیں گے اور کشمیر کاز کیلئے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ وفد میں حافظ طالب، زبیر احمد کشمیری، ظہور خان، عمران چوہدری بشیر احمد ناز، سردار قدیر، سردار منیر، عبدالرشید بٹ، امتیاز بٹ، عبدالماجد، شیخ خلیل اکبر، ڈاکٹر امجد سجاد بٹ، محمد شفیع، شوکت راٹھور، شبیر چوہدری، انجینئر جہانگیر، چوہدری منشاد اور دیگر شامل تھے۔
خبر کا کوڈ: 1180980