مقبوضہ کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
28 Dec 2024 11:10
ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز مقبوضہ وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں تھا اور اس کی گہرائی 10کلومیٹر تھی۔ بارہمولہ اور آس پاس کے قصبوں کے رہائشیوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ گزشتہ رات 9 بجکر 6 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.0 محسوس کی گئی۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز مقبوضہ وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں تھا اور اس کی گہرائی 10کلومیٹر تھی۔ بارہمولہ اور آس پاس کے قصبوں کے رہائشیوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یاد رہے کہ جموں کشمیر زلزلوں کے لحاظ سے فعال ہمالیہ کے علاقے میں واقع ہے، یہ علاقہ ٹیکٹونک پلیٹ کی بائونڈری کے ساتھ واقع ہونے کی وجہ سے اکثر زلزلوں کا شکار رہتا ہے۔ ماہرین اکثر ممکنہ زلزلے کے واقعات کے اثرات کو کم کرنے کے لیے تیاری اور مضبوط انفراسٹرکچر کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ بارہمولہ کے بہت سے رہائشیوں نے سوشل میڈیا پر زلزلے کے اپنے تجربات شیئر کیے، انہوں نے جھٹکوں کو مختصر لیکن پریشانی اور افراتفری کا سبب قرار دیا۔ ایک رہائشی نے لکھا ”کچھ سیکنڈ کے لیے زمین ہلتی محسوس ہوئی، شکر ہے کہ کوئی نقصان نہیں ہوا“۔
خبر کا کوڈ: 1180964