دنیاپور، پاراچنار میں انسانیت سوز واقعات کے خلاف دعائیہ تقریب واحتجاجی ریلی
28 Dec 2024 00:13
رہنمائوں کا کہنا تھا کہ واقعہ پارا چنار کی تحقیقات کی جائے اور جو اس واقعہ میں ملوث ہے اسے کڑی سے کڑی سخت سزا دی جائے، متاثرین پارا چنار کو اس وقت ادویات اور خوراک کی سخت ضرورت ہے وہ انہیں پہنچائی جائیں۔
اسلام ٹائمز۔ لودھراں کی تحصیل دنیاپور میں پارا چنار میں بے گناہ شہید ہونے والے افراد کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا، تفصیلات کے مطابق فقہ جعفریہ کے زیراہتمام امام بارگاہ فیض پنجتن میں پارا چنار میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں نمازِ جمعہ کے بعد شہدائے پارا چنار کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور پارا چنار میں شیعہ کمیونٹی پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا، اس موقع پر فقہ جعفریہ دنیاپور کے رہنما علامہ سید دلاور عباس اور متولی امام بارگاہ صدیق حسین جعفری کا کہنا تھا کہ واقعہ پارا چنار کی تحقیقات کی جائے اور جو اس واقعہ میں ملوث ہے اسے کڑی سے کڑی سخت سزا دی جائے، متاثرین پارا چنار کو اس وقت ادویات اور خوراک کی سخت ضرورت ہے وہ انہیں پہنچائی جائیں، سردی کا موسم ہے جو متاثرہ گھر ہیں انہیں ضرویات زندگی کی اشیا سمیت گرم کپڑے مہیا کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ: 1180900