ڈیرہ غازی خان، ایم ڈبلیوایم سخی سرور و دیگر ملی تنظیمات کے تحت مظلومین پاراچنار کی حمایت میں احتجاجی ریلی
28 Dec 2024 00:01
مقررین نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پارہ چنار میں جاری مرکزی دھرنے کے شرکا نے جو مطالبات رکھے ہیں فی الفور وہ مطالبات تسلیم کیئے جائیں، ضلع کرم میں امن قائم کیا جائے اور 80 روزسے بند روڈ کو کھولا جائے۔
اسلام ٹائمز۔ صدر اہل تشیع سخی سرور زوار خادم حسین کی قیادت میں مظلومین پارہ چنار کی حمایت میں مجلس وحدت مسلمین سخی سرور، شیعہ علما کونسل سخی سرور، انجمن جعفریہ، مدرسہ جامعتہ الحسین سخی سرور کی جانب سے بعد نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ حیدریہ سے بین الصوبائی شاہراہ مین کوئٹہ روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے مین کوئٹہ روڈ پر علامتی دھرنا دیا، ریلی کے شرکا سے صدر اہل تشیع سخی سرور زوار خادم حسین، پرنسپل جامعتہ الحسین مولانا ظفر عباس، مولانا نیاز حسین، مولانا جعفر سرور صاحب نے خطاب کیا۔
مقررین نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پارہ چنار میں جاری مرکزی دھرنے کے شرکا نے جو مطالبات رکھے ہیں فی الفور وہ مطالبات تسلیم کیئے جائیں، ضلع کرم میں امن قائم کیا جائے اور 80 روزسے بند روڈ کو کھولا جائے۔ اگر قائدین نے ملک بھر میں اہم شاہراہیں بند کرنے کا حکم دیا تو پھر ملک بھر کی طرح سخی سرور میں بھی پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی اس بین الصوبائی شاہرہ کو دھرنا دے کر مستقل بند کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 1180899