QR CodeQR Code

سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات 

27 Dec 2024 23:47

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قومی سلامتی کے امور پر پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔ افغانستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات پر ہمیں تشویش ہے، ہمیں مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے، دونوں رہنماوں کی ملاقات میں قومی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آزاد کشمیر اور امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود احمد خان نے آج اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان کو درپیش خارجہ امور کے چیلنجز، پاک امریکہ اور پاک بھارت تعلقات، کشمیر، افغانستان اور پاکستان کی داخلی صورت حال زیربحث آئی۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قومی سلامتی کے امور پر پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔ افغانستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات پر ہمیں تشویش ہے، ہمیں مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات میں قومی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی بھی موجود تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 1180895

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180895/سابق-صدر-آزاد-کشمیر-سردار-مسعود-احمد-کی-امیر-جماعت-اسلامی-حافظ-نعیم-الرحمن-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com