QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کو اسلام آباد میں غزہ مارچ کی اجازت مل گئی

27 Dec 2024 14:43

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد جماعت اسلامی کو نیو بلیو ایریا جناح ایونیو پر مارچ کی اجازت مل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان ملین مارچ کے حوالے سے مذاکرات کے دو ادوار ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی 29 دسمبر کو غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے ملین مارچ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد جماعت اسلامی کو نیو بلیو ایریا جناح ایونیو پر مارچ کی اجازت مل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان ملین مارچ کے حوالے سے مذاکرات کے دو ادوار ہوئے۔ اسلام آباد انتظامیہ بضد تھی کے مارچ سنگجانی ترنول کے مقام پر کیا جائے جبکہ جماعت اسلامی کا اصرار تھا کہ وفاقی دارالحکومت کے وسطی علاقے میں مارچ کی اجازت دی جائے۔ ذرائع کے مطابق غزہ مارچ سے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن سمیت مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 1180795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180795/جماعت-اسلامی-کو-اسلام-ا-باد-میں-غزہ-مارچ-کی-اجازت-مل-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com