QR CodeQR Code

مسافر طیارہ روسی دفاعی نظام کی وجہ سے تباہ ہوا، آذربائیجان کے حکام کی تصدیق

27 Dec 2024 12:44

رپورٹ کے مطابق روسی الیکٹرانک وارفیئر سسٹم کے استعمال کی وجہ سے طیارے کا مواصلاتی نظام مکمل طور پر مفلوج ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں طیارہ روسی فضائی حدود میں رہتے ہوئے ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ آذربائیجان کے اعلیٰ حکام نے روس کے میزائل دفاعی نظام کو قازقستان میں اپنے مسافر طیارے کی تباہی کی وجہ قرار دے دیا، حادثے میں 38 مسافر جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 29 محفوظ رہے تھے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق آذربائیجان کے اعلیٰ حکام نے جمعرات کو ان میڈیا رپورٹس کی تصدیق کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ بدھ کو قازقستان کے شہر آقتاؤ کے قریب آذربائیجان ایئرلائنز کا مسافر طیارہ روسی میزائل دفاعی نظام کی وجہ سے تباہ ہوا۔

 
آذربائیجان کے ذرائع ابلاغ نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پینٹسر میزائل سسٹم نے گروزنی شہر کے قریب پہنچتے ہی طیارے کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق روسی الیکٹرانک وارفیئر سسٹم کے استعمال کی وجہ سے طیارے کا مواصلاتی نظام مکمل طور پر مفلوج ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں طیارہ روسی فضائی حدود میں رہتے ہوئے ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔ طیارہ صرف ریڈار میں اس وقت نظر آیا جب وہ بحیرہ کیسپیئن کے آس پاس کے علاقے میں تھا۔


خبر کا کوڈ: 1180770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180770/مسافر-طیارہ-روسی-دفاعی-نظام-کی-وجہ-سے-تباہ-ہوا-آذربائیجان-کے-حکام-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com