یمن کے پاس دو سال تک لڑنے کیلئے کافی میزائل موجود ہیں، سابق اسرائیلی افسر
26 Dec 2024 22:34
اسی تناظر میں اسرائیلی میڈیا نے کہا کہ قابض ریاست کے ادارے کے اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یمنیوں کے پاس میزائلوں کا ایک ذخیرہ ہے جو کئی مہینوں تک کے لیے کافی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ جیورا ایلینڈ نے خبردار کیا کہ یمنیوں کے پاس دو سال تک لڑنے کے لیے کافی میزائل موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی مکمل ناکہ بندی کیلئے ایک بین الاقوامی اتحاد بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو یمن کے خلاف درپیش چیلنج صرف فاصلے تک محدود نہیں ہے، کیونکہ اصل مسئلہ انٹیلی جنس کی کمی ہے۔ اسی تناظر میں اسرائیلی میڈیا نے کہا کہ قابض ریاست کے ادارے کے اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یمنیوں کے پاس میزائلوں کا ایک ذخیرہ ہے جو کئی مہینوں تک کے لیے کافی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1180683