QR CodeQR Code

لکی مروت، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریٹائر پولیس افسر بیٹے سمیت جاں بحق

26 Dec 2024 22:18

پولیس نے بتایا کہ مقتول سیف الرحمان موٹرسائیکل پر دوسرے بیٹے کو لینے مچن خیل اڈا جا رہے تھے کہ راستے میں ہی ان پر حملہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس کو بیٹے سمیت قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقہ بیگوخیل سڑک پر محلہ مچن خیل میں نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ پولیس افسر اپنے بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول سیف الرحمان موٹرسائیکل پر دوسرے بیٹے کو لینے مچن خیل اڈا جا رہے تھے کہ راستے میں ہی ان پر حملہ کیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کا بیٹا ایف سی میں ملازم ہے اور چھٹی پر گھر آرہا تھا اور انہیں لینے جا رہے تھے، انہوں نے بتایا کہ مقتول باپ بیٹے کی لاشیں سٹی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1180680

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180680/لکی-مروت-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-ریٹائر-پولیس-افسر-بیٹے-سمیت-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com