قومی جرگے میں بلوچستان کے مسائل پر گفتگو ہوگی، مولانا ہدایت الرحمان
26 Dec 2024 20:17
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ صوبے میں بدامنی اور لاپتہ افراد کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ بے امنی کیخلاف ایک لاکھ سے زائد افراد کو کوئٹہ میں جمع کرکے دیکھائیں گے۔
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بدامنی اور درپیش مسائل کے حل کے لئے 29 دسمبر کو صوبے کے تمام قبائل کو جرگے کی دعوت دی ہے اور اسی سلسلے میں 29 دسمبر کے بعد صوبے کے علماء کے ساتھ بیٹھک ہوگی۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ 16 نومبر کو آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بلوچستان کے مسائل پر 29 دسمبر کو صوبے کے تمام قبائل کو جرگے میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ جرگے میں بلوچستان کے مسائل پر بات چیت ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں بدامنی اور لاپتہ افراد کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ بے امنی کے خلاف ایک لاکھ سے زائد افراد کو کوئٹہ میں جمع کرکے دیکھائیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بلوچستان اسمبلی میں کی گئی تقریریں اسمبلی ریکارڈ سے ڈیلیٹ کر دی جاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1180661