پاراچنار احتجاج، علامہ رضی جعفر نقوی کا وزیر داخلہ محسن نقوی سے رابطہ
26 Dec 2024 18:48
وفاقی وزیر داخلہ سے اپنے ٹیلیفونک رابطے کے دوران معروف عالم دین اور سربراہ جعفریہ الائنس نے کہا کہ پاراچنار میں ادویات اور غذائی اجناس کی رسائی کو ممکن بنایا جائے ورنہ حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ بزرگ عالم دین علامہ سید رضی جعفر نقوی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پاراچنار جانے والے راستوں کو جلد از جلد کھولا جائے۔ اپنے ٹیلیفونک رابطے کے دوران معروف عالم دین نے کہا کہ پاراچنار میں ادویات اور غذائی اجناس کی رسائی کو ممکن بنایا جائے ورنہ حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ اس موقع پر محسن نقوی کی جانب سے یقین دہائی کروائی گئی کہ ادویات اور غذائی اجناس کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا ور اور بند راستوں کو بھی جلد کھولا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 1180649