QR CodeQR Code

کل پورے بلتستان میں مظاہرے ہونگے، انجمن امامیہ

26 Dec 2024 17:39

اجلاس میں کہا گیا کہ پاراچنار سمیت پورے پاکستان میں دیئے جانے والے دھرنوں کی حمایت کرتے ہیں اور مومنین کو ان دھرنوں میں بھرپور انداز میں شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے زمینی کشیدگی پر شروع ہونے والے تنازعہ کے حل میں حکمرانوں کی خاموشی اور بے حسی اور مومنین کی تسلسل کے ساتھ شہادتوں کے خلاف انجمن امامیہ بلتستان کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس صدر انجمن امامیہ آغا باقر الحسینی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاراچنار سمیت پورے پاکستان میں دیئے جانے والے دھرنوں کی حمایت کرتے ہیں اور مومنین کو ان دھرنوں میں بھر پور انداز میں شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔

 
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل نماز جمعہ کے بعد مرکزی احتجاجی ریلی مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو سے یادگار شہداء تک نکالی جائے گی۔ تمام اہل بلتستان سے شرعی زمہ داری سمجھتے ہوئے شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کھرمنگ، شگر اور روندو میں بھی نماز نماز جمعہ کے بعد احتجاج ہوگا اور ریلیاں نکالی جائینگی۔
 
اجلاس میں کہا گیا کہ اس وقت انجمن حسینیہ پاراچنار کی جانب سے دھرنا جاری ہے اور جرگے میں مذاکرات بھی جاری ہیں، اگر حکومت کی جانب سے انجمن حسینیہ پاراچنار کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا اور انکے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو مرکزی سطح پر پاراچنار کے سرکردہ گان کے فیصلے کے مطابق عمل کیا جائے گا اور پورے گلگت بلتستان میں احتجاجات اور دھرنے دیئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1180637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180637/کل-پورے-بلتستان-میں-مظاہرے-ہونگے-انجمن-امامیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com