QR CodeQR Code

پاکستان کی بنیادوں کو ہلانے کیلئے ہر طرح سے حملے کیے جا رہے ہیں، رانا مشہود

26 Dec 2024 17:21

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وزیرِاعظم یوتھ پروگرام نےکہا کہ دنیا کا ہر مذہب بتاتا ہے کہ مایوسی گناہ ہے، کچھ لوگ پاکستان کو شام اور لبنان جیسا ملک بنانا چاہتے ہیں۔ نواز شریف کے جانے کے بعد جتنی جلدی سے ترقی کرنی چاہیے تھی ویسی ترقی نہیں ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین وزیرِاعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بنیادوں کو ہلانے کیلئے ہر طرح سے حملے کیے جا رہے ہیں۔ یہاں معاشرے کو تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، آئی ایم ایف کو 2016ء میں خیرباد کہا گیا مگر اسے دوبارہ مسلط کیا گیا، آئندہ سال کا بجٹ ہم آئی ایم ایف کے بغیر لے کر آئیں گے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وزیرِاعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا کہ  دنیا کا ہر مذہب بتاتا ہے کہ مایوسی گناہ ہے، کچھ لوگ پاکستان کو شام اور لبنان جیسا ملک بنانا چاہتے ہیں۔ نواز شریف کے جانے کے بعد جتنی جلدی سے ترقی کرنی چاہیے تھی ویسی ترقی نہیں ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر کو حکومت کی طرف سے جو سپورٹ چاہیے ہوگی ہم کریں گے، ہم آئی ٹی انڈسٹری کو 25 بلین ڈالرز تک پہنچانا چاہتے ہیں، آئی ٹی کی اہمیت کے پیش نظر مفت لیپ ٹاپ دیئے، فری وائی فائی کا پنجاب میں آغاز کیا۔


خبر کا کوڈ: 1180636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180636/پاکستان-کی-بنیادوں-کو-ہلانے-کیلئے-ہر-طرح-سے-حملے-کیے-جا-رہے-ہیں-رانا-مشہود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com