QR CodeQR Code

بھارتی پولیس کا چیئر لفٹ منصوبے کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارچ

26 Dec 2024 12:51

ذرائع کے مطابق کٹرا کے دکانداروں، ہوٹل مالکان اور کاروباری طبقے سے تعلق رکھنے والے دیگر لوگوں نے منصوبے کے خلاف بدھ کے روز ہڑتال کی اور زبردست مظاہرہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع ریاسی کے علاقے کٹرا میں وشنو دیوی مندر چیئر لفٹ منصوے کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر طاقت کا وحشانہ استعمال کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کٹرا کے دکانداروں، ہوٹل مالکان اور کاروباری طبقے سے تعلق رکھنے والے دیگر لوگوں نے منصوبے کے خلاف بدھ کے روز ہڑتال کی اور زبردست مظاہرہ کیا۔ اس دوران جب پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی تو تصادم کی صورتحال پیدا ہوئی۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ کٹرا سنگھرس سمیتی نے منصوبے کے خلاف 72گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔ سمیتی کے ایک ترجمان نے کہا کہ چیئر لفٹ منصوبے سے کاروباری طبقہ شدید متاثرہ ہو گا جس کی روزی روٹی یاتریوں پر منحصر ہے۔ انتظامیہ نے علاقے میں موجود وشنو ویوی مندر تک چیئرلفٹ منصوبہ تیار کر رکھا ہے جس کے خلاف علاقے کے لوگ خاص طور پر تاجر برادری سخت سراپا احتجاج ہے۔


خبر کا کوڈ: 1180580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180580/بھارتی-پولیس-کا-چیئر-لفٹ-منصوبے-کیخلاف-احتجاج-کرنے-والوں-پر-لاٹھی-چارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com