محسن نقوی سے ویٹی کن سٹی کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
26 Dec 2024 03:25
اسلام آباد میں وزیرداخلہ نے ویٹی کن سٹی کے سفیر سے ملاقات میں کرسمس کی مبارکباد دی، پوپ فرانسس اور مسیحی برادری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیرداخلہ نے کہا کہ پوپ فرانسس کی دنیا میں امن کے لئے کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی ویٹی کن سٹی کے سفیر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ویٹی کن سٹی کے سفیر کو کرسمس کی مبارکباد دی، پوپ فرانسس اور مسیحی برادری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، محسن نقوی نے کہا پوپ فرانسس کی دنیا میں امن کے لئے کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ ویٹی کن سٹی اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کا شاندار موقع ہے، دوطرفہ وفود کے تبادلوں سے تعلقات میں بہتری آئے گی۔
خبر کا کوڈ: 1180514