QR CodeQR Code

پیوٹن جلد از جلد مجھ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ

26 Dec 2024 01:07

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ روس یوکرین جنگ کو جلد از جلد ختم کیا جانا چاہئے، ٹرمپ نے کہا کہ صدر پوٹن جلد از جلد مجھ سے ملنا چاہتے ہیں، ہمیں اس جنگ کو ختم کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن ان سے جلد از جلد ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایریزونا میں ایک پروگرام میں اس بارے میں بات کی کہ وہ اگلے ماہ عہدہ سنبھالنے کے بعد خارجہ پالیسی پر کیا کریں گے۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ روس یوکرین جنگ کو جلد از جلد ختم کیا جانا چاہئے، ٹرمپ نے کہا کہ صدر پوٹن جلد از جلد مجھ سے ملنا چاہتے ہیں، ہمیں اس جنگ کو ختم کرنا ہوگا۔ یوکرین کی جنگ کو ایک خوفناک جنگ قرار دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو یوکرین کی جنگ کبھی شروع نہیں ہو تی۔


خبر کا کوڈ: 1180495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180495/پیوٹن-جلد-مجھ-سے-ملاقات-کرنا-چاہتے-ہیں-ٹرمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com