کرد جنگجو ہتھیار پھینک دیں یا دفن ہونے کیلئے تیار رہیں، اردگان کی دھمکی
26 Dec 2024 01:03
رپورٹ کے مطابق ایردوان نے اپنی جماعت کے قانون سازوں سے بدھ کے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان علیحدگی پسند قاتلوں کو یا اپنے ہتھیاروں کو الوداع کہنا پڑے گا یا پھر انہیں شام کی سرزمین میں خود دفن ہونا ہوگا۔ ہم دہشت گرد تنظیموں کو صاف کر دیں گے۔
اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر طیب ایردوان نے انتباہ کیا ہے کہ کرد جنگجو ہتھیار پھینک دیں یا پھر دفن ہونے کے لیے تیار ہو جائیں۔ ان کا یہ سخت ترین بیان بشار الاسد رجیم کے خاتمے کے فوری بعد سے کرد جنگجوؤں کے ساتھ ترکیہ کی حمایت یافتہ فورسز کے درمیان جاری جھڑپوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایردوان نے اپنی جماعت کے قانون سازوں سے بدھ کے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان علیحدگی پسند قاتلوں کو یا اپنے ہتھیاروں کو الوداع کہنا پڑے گا یا پھر انہیں شام کی سرزمین میں خود دفن ہونا ہوگا۔ ہم دہشت گرد تنظیموں کو صاف کر دیں گے۔ کیونکہ یہ ہمارے اور ہمارے کرد بھائیوں کے درمیان خون کی دیوار کھڑی کیے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1180494