افغان حکومت کا کابل میں پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج
25 Dec 2024 23:44
افغان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کی بمباری سے 46 افراد کی ہلاکت کے خلاف باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ افغان حکومت کی جانب سے کابل میں پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے۔افغان وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان حکومت نے پاکستان کے ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج کیا ہے، افغان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کی بمباری سے 46 افراد کی ہلاکت کے خلاف باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔ اس سے پہلے مختلف ذرائع سے خبریں آئی تھی کہ پاکستان نے افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان کے کئی کمانڈر مارے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے کابل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افغان وزیرخارجہ مولوی امیرخان متقی سے ملاقات کی تھی۔
خبر کا کوڈ: 1180479