QR CodeQR Code

یمن میں امریکی سی آئی اے و اسرائیلی موساد کے کئی ایک جاسوس گرفتار

25 Dec 2024 22:22

یمنی سکیورٹی سروس نے اعلان کیا ہے کہ اسنے عوامی حمایت سے آگے بڑھنے والے ایک پیچیدہ کاؤنٹر انٹیلیجنس آپریشن میں امریکی و اسرائیلی انٹیلیجنس سروسز کیساتھ وابستہ متعدد جاسوسوں کو گرفتار کیا ہے جو ملک میں میزائل و ڈرون سائٹس کیساتھ ساتھ اہم سیاسی و عسکری شخصیات و حساس مقامات کا تعین کرنے کی کوشش میں تھے


اسلام ٹائمز۔ یمنی سکیورٹی سروس نے اعلان کیا کہ وہ عوام کی مدد سے آگے بڑھنے والے ایک پیچیدہ کاؤنٹر انٹیلیجنس آپریشن میں ایسے کئی ایک جاسوسوں کی شناخت و گرفتاری میں کامیاب ہوئی ہے جنہیں حمد حسین فاید مجلی نامی امریکی-صیہونی جاسوس نے حالیہ دنوں میں ہی بھرتی کیا تھا۔ اس حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والے اپنے بیان میں یمنی حکام نے بتایا کہ مذکورہ امریکی و اسرائیلی جاسوسوں کو یمنی میزائلوں اور ڈرونز کے مقامات، یمنی بحری اڈوں اور ملک میں دیگر فوجی ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ یمنی انقلابی، سیاسی، فوجی اور اعلی عسکری شخصیات کے مقامات کی نشاندہی کا کام بھی سونپا گیا تھا جبکہ ان سکیورٹی معلومات کو سی آئی اے و موساد کے لئے ارسال کرنا طے تھا۔

یمنی سکیورٹی سروس نے اعلان کیا کہ امریکی و اسرائیلی جاسوس یمنی مسلح افواج کے ماہرین، ورکشاپس، میزائل لانچنگ پلیٹ فارمز، میزائل ڈپو اور ڈرون طیاروں و ہتھیاروں کے گوداموں کے بارے میں بھی معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش میں تھے۔ اس بیان کے مطابق بعض صیہونی و امریکی جاسوسوں کو یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کی رہائش گاہ کا پتہ لگانے اور کچھ دوسروں کو دوسرے سیاسی رہنماؤں اور ملک کے اعلی فوجی و سکیورٹی کمانڈروں کی شناخت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ اس بیان کے مطابق گرفتار شدہ جاسوس یمنی مسلح افواج میں سے جاسوس بھرتی کرتے ہوئے مطلوبہ مراکز و حساس مقامات کے کوآرڈینیٹ حاصل کرنے کے بھی درپے تھے تاکہ انہوں حامد مجلی کے ذریعے موساد کو بھیجا جائے اور یوں ان مقامات پر امریکی، برطانوی و اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کی راہ ہموار ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 1180466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180466/یمن-میں-امریکی-سی-آئی-اے-اسرائیلی-موساد-کے-کئی-ایک-جاسوس-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com