QR CodeQR Code

ہم جنگبندی کے مذاکرات میں سنجیدہ تھے، جہاد اسلامی

25 Dec 2024 23:22

اپنے ایک بیان میں محمد الھندی کا کہنا تھا کہ نتین یاہو مذاکرات کو کھلونے کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور ہمیں ہمیشہ سے ہی خدشہ تھا کہ یہ شخص اپنے سیاسی و ذاتی فائدے کیلئے انہیں ملتوی کر سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل "محمد الهندی" نے کہا کہ مقاومت کا ہدف شروع دن سے ہی واضح ہے۔ ہم غزہ کی پٹی سے قابض افواج کے انخلاء اور صیہونی جارحیت کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔ مقاومت نے غزہ کی پٹی کی بتدریج دوبارہ بحالی کے مرحلے اور قابض افواج کے مکمل انخلاء کے مطالبے میں نرمی دکھائی۔ محمد الھندی نے کہا کہ نتین یاہو مذاکرات کو کھلونے کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور ہمیں ہمیشہ سے ہی خدشہ تھا کہ یہ شخص اپنے سیاسی و ذاتی فائدے کے لئے انہیں ملتوی کر سکتا ہے۔ ہم آزمائش کے مرحلے میں ہیں۔ ہم یقیناََ خدا کی مدد سے جارحیت کے خاتمے اور قابض افواج کے انخلاء کے ہدف کو حاصل کر لیں گے۔

محمد الھندی نے کہا کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کا انتظام چلانے کے لئے ہماری بنیادی تجویز ایک قومی کمیٹی کی تشکیل تھی۔ تاہم فلسطینی اتھارٹی کی مخالفت کی وجہ سے مصر نے یہ تجویز دی کہ غزہ کی پٹی میں "عوامی کمیٹی" کے عنوان سے ایک حکومتی ڈھانچہ قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمیٹی میں فلسطینی اتھارٹی کی مخالفت کے بعد مصر نے اس عمل کا آغاز کر دیا۔ لیکن اس سلسلے میں فلسطینی اتھارٹی کے کردار کو باقی رکھا تا کہ غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے اور جنگ بندی کے بعد کے مرحلے کے لئے فلسطینی تیار رہیں۔


خبر کا کوڈ: 1180461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180461/ہم-جنگبندی-کے-مذاکرات-میں-سنجیدہ-تھے-جہاد-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com