کراچی، جعلی سفری دستاویزات پر کینیڈا جانے کی کوشش کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار
25 Dec 2024 19:41
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے شیخوپورہ کے ایجنٹ سے ایک کروڑ 5 لاکھ روپے میں ویزا لیا تھا۔
اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ کراچی سے ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد عثمان غیر ملکی پرواز سے کینیڈا جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے شیخوپورہ کے ایجنٹ سے ایک کروڑ 5 لاکھ روپے میں ویزا لیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم پنجاب پولیس کا کانسٹیبل اور وومن انکلیو گجرانوالہ میں تعینات ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 1180450