اندرون سندھ فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، ایک زخمی
25 Dec 2024 19:31
تھانہ کوٹ شاہو کے علاقے میں پولیس کے جوان گشت پر تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد آئے اور انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔
اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں تھانہ کوٹ شاہو کے قریب پولیس گشت کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ سے پولیس کا ایک جوان جاں بحق، جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ شاہو کے علاقے میں پولیس کے جوان گشت پر تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد آئے اور انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں پولیس کا اہلکار الطاف حسین بروہی جاں بحق ہوگئے۔ ملزمان کی فائرنگ سے شہید اہلکار کی لاش اور زخمی ہونے والے اہلکار کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: 1180448