QR CodeQR Code

غزہ کی پٹی پر مسلسل صیہونی جارحیت، آج صبح سے اب تک 25 شہید

25 Dec 2024 18:38

قابض فوج نے بیت لاہیا اور بیت حنون میں مسلسل ہسپتالوں کو نشانہ بنایا۔ ادھر شمال مغربی غزہ میں اسرائیلی بمباری میں 3 فلسطینی شہید اور 15 زخمی ہو گئے۔ شیخ رضوان محلے میں بے گھر ہونے والوں کے سکول کو نشانہ بنایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں آج بدھ کی صبح سے اب تک 25 سے زائد افراد شہید، درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں کمال عدوان ہسپتال کے اطراف میں اپنی دہشتگردی کو تیز کر دیا ہے۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق آج بدھ کے روز شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کے مشرق میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور 25 زخمی ہو گئے۔ جبالیہ کیمپ میں العالمی کے علاقے میں شہریوں کے گھروں بھی نشانہ بنایا گیا۔ ابو عطہ جنکشن کے قریب بجلی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں کمال عدوان ہسپتال کے آس پاس کے علاقے پر پرتشدد چھاپے مارے اور گھروں کو جلا دیا گیا۔

 
قابض فوج نے بیت لاہیا اور بیت حنون میں مسلسل ہسپتالوں کو نشانہ بنایا۔ ادھر شمال مغربی غزہ میں اسرائیلی بمباری میں 3 فلسطینی شہید اور 15 زخمی ہو گئے۔ شیخ رضوان محلے میں بے گھر ہونے والوں کے سکول کو نشانہ بنایا گیا۔ قابض فوج نے بیت حنون کے سینکڑوں باشندوں کو غزہ شہر کے مغرب کی طرف جانے پر مجبور کر دیا، جب کہ قابض فوج کے طیاروں نے شہر کے شمال مغرب میں پبلک سیکیورٹی جنکشن کے قریب شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس سے ایک شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ جنوبی غزہ کی پٹی میں شدید سردی کے باعث ایک شیر خوار بچی جاں بحق ہو گئی۔
 


خبر کا کوڈ: 1180442

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180442/غزہ-کی-پٹی-پر-مسلسل-صیہونی-جارحیت-آج-صبح-سے-اب-تک-25-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com