مزاحمتی محاذ کی بے دریغ حمایت پر سید عباس عراقچی کو ''میڈل آف آنر'' سے نوازا گیا
25 Dec 2024 18:09
ایرانی آرمی چیف و ڈپٹی کوآرڈینیٹر مسلح افواج نے اعلی عسکری عہدیداروں و سیاسی رہنماؤں کی ایک مشترکہ کانفرنس میں ایرانی وزیر خارجہ کو ''میڈل آف آنر'' پیش کرتے ہوئے سفارتکاری کے میدان میں انجام پانیوالی انکی کوششوں کو سراہا ہے
اسلام ٹائمز۔ ایرانی آرمی چیف و ڈپٹی کوآرڈینیٹر مسلح افواج ایڈمرل سیاری نے اعلی عسکری عہدیداروں و سیاسی رہنماؤں کی موجودگی میں وزیر خارجہ ایران سید عباس عراقچی کو اعلی سفارتی خدمات پر ایرانی فوج کی جانب سے میڈل آف آنر پیش کیا ہے۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے ایرانی مسلح افواج کی سیاسی نظریاتی تنظیم کے بعض کمانڈروں و اعلی عہدیداروں کے ساتھ بھی ملاقات و گفتگو کی۔ اس ملاقات میں ایرانی آرمی چیف آف اسٹاف و ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے سفارتکاری کے میدان میں سید عباس عراقچی کی کوششوں کو سراہا۔ اس دوران سپریم کمانڈر کے سیاسی نظریاتی دفتر کے سربراہ نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا اور سفارتی شعبے میں ایرانی وزارت خارجہ اور خود وزیر خارجہ کی جراتمندانہ، بہادرانہ اور اختراعی کاوشوں کو سراہا اور مزاحمتی محاذ کی بے دریغ حمایت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
خبر کا کوڈ: 1180436